۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
قائد ملت جعفریہ پاکستان

حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ عوام کے آئینی اور شہری حقوق کا دفاع اور تحفظ ہماری جدوجہد کا مرکز و محور رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد 26 دسمبر 2022ء قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی و استحکام کے لئے ہماری جدوجہد تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور اس راستے میں زندگی سے کے مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ محب وطن‘ مخلص شخصیات نے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا اسی تناظر میں ممتاز قانون دان‘ سیاسی و سماجی شخصیت اور ملی پلیٹ فارم کے صوبائی رہنما سید ذوالفقار حسین نقوی ایڈووکیٹ نے متواتر اور مسلسل جدوجہد جاری رکھی اور اعلی و ارفع اہداف کے حصول کی خاطر پاکیزہ مشن کی تکمیل کرتے ہوئے اس راہ میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔

شہید ذوالفقار نقوی ایڈوکیٹ کی 26 ویں برسی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں علامہ ساجد نقوی کاکہنا ہے کہ عوام کے آئینی اور شہری حقوق کا دفاع اور تحفظ ہماری جدوجہد کا مرکز و محور رہا اسی تناظر میں سید ذوالفقار حسین نقوی ایڈووکیٹ نے عوام کے قانونی حقوق کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا اور شریف‘ مہذب‘ قانون پسند اور محب وطن شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں انتھک محنت و کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید کی ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لازم و ناگزیر ہے ان کے مثبت کردار کو مشعل راہ بنایا جائے ۔برسی کے اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شہید ذوالفقار حسین نقوی ایڈووکیٹ اور شہدائے ملت کے درجات کی بلندی اور وطن عزیز کے استحکام و سلامتی کی خصوصی دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .